نئی دہلی : وزیراعظم جاپان فومیو کشیدا 2 روزہ دورہ پر پیر کو دہلی پہنچیں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاع ، سیکوریٹی، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، نگہداشت صحت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بشمول مختلف شعبوں میں شراکت داری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو اس اعتبار سے بھی اہمیت حاصل ہیکہ ہندوستان G20 کی صدارت کررہا ہے جبکہ جاپان G7 کا صدر ہے۔