وزیراعظم عمران خان کے امریکہ دورے پر 67180ڈالر کا خرچ

,

   

اسلام آباد۔پچھلے ماہ وزیر کے واشنگٹن پہلے دورے پر 67180ڈالر کا خرچ اایاہے جو سابق وزیراعظم نواز شریف کے 2013میں کئے گئے امریکی دورہ سے اٹھ گنا کم ہے‘ اس بات کی جانکاری حکومت کے بیان سے ملی ہے۔

دوروز قبل مذکورہ پاکستان کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے تین روز امریکی دورے پر ہوئے خرچ کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔

خان کے ساتھ 27رکنی وفد تھا۔ خانگی ہوائی جہاز کے بجائے انہوں نے ایک کمرشیل ہوائی جہاز کو ترجیح دی جو دوحا پر توقف کرتے ہوئے امریکی روانہ ہوا۔ ایکسپریس ٹربیون نے مذکورہ بیان کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے۔

عمران خان پر قطر ائیرویز میں صرف تقریبا8408ڈالر ہوا جبکہ ہوٹلوں پر خرچ37,371ڈالر رہا ہے۔ خان نے اس دورے کے دوران 884ڈالر کے تحائف اور 4360عطیات میں خرچ کئے۔

اس کے علاوہ 8097ڈالر کھانے اور ریفریشمنٹ پر خرچ کئے تھے۔ خان کا قیام واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر کی سرکاری رہائش گاہ میں تھا۔

اس کے مقابلہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2013میں اپنے امریکی دورے کے موقع پر 549,854ڈالر خرچ کئے تھے وہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ نے 752682ڈالر 2009میں امریکی دورے کے موقع پر خرچ کیاتھا‘ یہ جانکاری بھی سرکاری بیان کے ذریعہ سامنے ائی ہے۔

بیرونی کرنسی کی سربرہی میں کمی‘ اورترقی میں روکاٹ کے سب سے سنگین دور سے پاکستان گذر رہا ہے۔

خان کے امریکی دورے کے موقع پر پیش ائے اخراجات حکومت کی سنجیدگی اور اٹھائے جانے والے اقدامات کی عکاسی کرتے ہوئے توجہہ کا باعث بنا ہوا ہے۔

بین الاقوامی مونیٹری فنڈ نے پچھلے ماہ چھ بلین ڈالر کا لون پاکستان کے لئے تین سال کے عرصہ میں منظور کیاتاکہ ملک کی ترقی اور لوگوں کے رہن سہن میں تبدیلی لائی جاسکے