وزیراعظم مودی اگست اور نومبر کے دوران 9 ممالک کے 7 دورے کئے

   

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی اس سال اگست سے نومبر تک 9 ممالک کے7 دورے کئے ہیں۔ لوک سبھا میں تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیرخارجہ مرلی دھرن نے وزیراعظم کے بیرونی دوروں کی تفصیلات پیش کیں۔ مودی نے نومبر تک 7 بیرونی دورے کئے ہیں اور انہوں نے اس مدت کے دوران 9 ممالک کا دورہ کیا۔