وزیراعظم مودی سے امریکی وزیرخارجہ پومپیو کی ملاقات

,

   

حکمت عملی کی رفاقت، باہمی مسائل پر تبادلہ خیال
نئی دہلی ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران اپنی حکومت کی دوسری میعاد ہند ۔ امریکی حکمت عملی کی ساجھیداری کیلئے اپنے یوژن کو واضح کیا۔ وزیراعظم نے معیشت، توانائی، دفاع، دہشت گردی سے مقابلہ اور عوام سے عوام کی سطح پر رابطوں کے معاملہ میں باہمی تعلقات میں پوشیدہ تمام موقعوں اور صلاحیتوں کے حصول کا پختہ عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم مودی اور امریکی وزیرخارجہ پومپیو نے ہند ۔ امریکی ساجھیداری کی رفاقت کو مستحکم بنانے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ’’وزیراعظم نے امریکی تعلقات سے وابستہ اپنی ترجیحات کا اعادہ کیا اور اپنی حکومت کی دوسری میعاد کے دوران مشترکہ مفادات اور اعتماد کی بنیاد پر حکمت عملی کی ساجھیداری کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے سے متعلق اپنے ویژن کو اجاگر کیا۔