نئی دہلی۔ وزیراعم نریندر مودی نے اتوار کے روز یوم عاشورہ کے موقع پر امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا‘ کہاکہ ان کے لئے سچائی‘ انصاف سے بڑھ کر کوئی بھی چیز قابل تسلیم نہیں تھی۔
وزیراعظم نے کہاکہ قابل ذکر امام حسین کا مساوات اور شفافیت پر زوردینا ہے جس نے کئی لوگوں کو تقویت بخشی ہے۔
مودی نے ٹوئٹ میں کہاکہ ”ہم امام حسین علیہ سلام کی قربانی کو یاد کررہے ہیں۔
ان کے لئے سچائی اور انصاف سے بڑھ کر کوئی بھی چیز اہمیت کی حامل نہیں تھی۔
انہوں نے مساوات اور شفافیت پر زوردیاہے او راس نے کئی لوگوں کو تقویت پہنچائی ہے“
We recall the sacrifice of Imam Hussain (AS). For him, there was nothing more important than the values of truth and justice. His emphasis on equality as well as fairness are noteworthy and give strength to many.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 30, 2020