وزیراعظم مودی کی صدر یو اے ای زاید النہیان سے ملاقات

,

   

مودی ایودھیا کے بعد آج ابوظہبی میں مندر کا پران پرتشٹھا کریں گے

ابوظہبی ؍ دبئی: وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ پر آج ابوظہبی پہنچے۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایک خصوصی اور گرم جوشی سے پرانداز میں ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور اس کے بعد ان کا رسمی استقبال کیاگیا۔ دونوں قائدین نے بالمشافہ اور وفود کی سطح پر بات چیت کی۔ انہوں نے دوطرفہ شراکت داری کا جائزہ لیا اور تعاون کے نئے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، فن ٹیک، توانائی، انفراسٹرکچر، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط سمیت تمام شعبوں میں جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کا خیرمقدم کیا۔ بات چیت میں علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم مودی متحدہ عرب امارات میں قائم ہندو مندر کے پران پرتشٹھا کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔ یہ مشرق وسطیٰ میں روایتی ہندو تعمیراتی انداز میں پتھر سے بنایا گیا پہلا مندر کا افتتاح ہو گا، جس کے مہمان خصوصی پی ایم مودی ہوں گے اور چہارشنبہ 14 فبروری کو پران پرتشٹھا پروگرام میں حصہ لیں گے۔ بعد ازاں پی ایم مودی زاید اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں ہندوستانیوںسے خطاب کریں گے۔ 2015 کے بعد سے پی ایم مودی کا عرب امارات کا یہ ساتواں دورہ ہے۔