وزیراعظم نریندر مودی کا آج دورہ حیدرآباد

,

   

پریڈ گراونڈ سکندرآباد میں جلسہ سے خطاب ، سخت سیکوریٹی انتظامات
حیدرآباد۔9۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) وزیر اعظم نریند رمودی کے آج دورۂ حیدرآباد کے دوران وہ 9400 کروڑ کے مختلف پراجکٹس کا افتتاح انجام دیں گے ۔ وزیر اعظم نریند رمودی کے آج دورۂ حیدرآباد کے دوران وہ 9400 کروڑ کے مختلف پراجکٹس کا افتتاح انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دورۂ حیدرآباد کے دوران کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک‘ پی ایم مترا پارک جو کہ 1700کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اس کے علاوہ ظہیر آباد میںاسمارٹ انٹگریٹیڈ انڈسٹریل ٹاؤن شپ جو کہ 3245 ایکڑ پر محیط 2350 کروڑ کی لاگت سے قائم کی جا رہی ہے اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔3175کروڑ کی لاگت سے قومی شاہراہ 167 پر تعمیر کی جانے والی 4ٹریک راہداری کا افتتاح انجام دیں گے۔وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران انڈین آئیل ملکا پور ٹرمنل ‘ ریلوے انفراسٹرکچر کا بھی افتتاح انجام دیں گے علاوہ ازیں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی تلنگانہ کے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے جو کہ پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد میں منعقد ہوگا اور توقع ہے کہ اس جلسہ عام میں ریاست بھر سے 2لاکھ افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور محکمہ پولیس نے جلسہ عام کے اطراف واکناف کے علاقوں میں زائد از 2000 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ذریعہ صیانتی انتظامات کئے ہیں جبکہ پریڈ گراؤنڈ کے اطراف و اکناف ’ڈرون کیمرے ‘ اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔3/A/b