وزیراعظم نریندر مودی کا 12 نومبر کو دورہ راما گنڈم

   

چیف سکریٹری سومیش کمار نے انتظامات اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا
حیدرآباد ۔4 ۔ نومبر (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کے 12 نومبر کو مجوزہ دورہ راما گنڈم کے انتظامات پر چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی ، جنرل مینجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار ، راما گنڈم فرٹیلائزر کے چیف اگزیکیٹیو آفیسر اے کے جین کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ سومیش کمار نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر موثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔ مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کو تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے چیف سکریٹری نے مختلف ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پروگرام کے مقام کی سیکوریٹی ، امن و ضبط کی صورتحال اور دیگر انتظامات وزیراعظم سیکوریٹی سے متعلق بلیو بک کے مطابق کئے جائیں گے۔ اجلاس میں اسپیشل چیف سکریٹری سنیل شرما ، پرنسپل سکریٹری ہوم روی گپتا ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس جتیندر ، کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند ، سکریٹری جی اے ڈی شیشادری ، انسپکٹر جنرل فائر سرویسز سنجے جین ، کمشنر راما گنڈم چندر شیکھر ریڈی ، کلکٹر پدا پلی ، ایس ستیہ نارائنا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ر