وزیراعظم نریندر مودی کے موم بتی جلانے کی اپیل پر ادھیررجن چودھری نے کیا رد عمل کا اظہار

   

نئی دہلی:وزیراعظم مودی کے ویڈیو پیغام پر کانگریس رہنما نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا، انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا ملک میں یکتا نہیں ہے؟، اگر ہے تو باربار یہ سوال کیوں اٹھایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کےلیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تا کہ انکی تکلیف دور ہو سکے، موم بتی جلانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

چودھری نے کہا کہ اس مشکل وقت وزیراعظم مودی کرونا کو اپنا انتخابی و سیاسی مدعی نہ بنانا ہی بہتر ہوگا، آپ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کرونا کے خلاف آپ ہی ہیں اور آپ اکیلے لڑتے ہیں اسی لیے کبھی تھالی اور تالیف بجانے کی بات کرتے ہیں تو کبھی موم بتی جلانے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تب تالی کی بات وزیراعظم نے کی تھی تو کہا تھا کہ ہندوستان میں جو لوگ مریضوں کی خدمت کرتے ہیں انکے لئے تھالی وتالی بجانے کی ضرورت ہے، مگر یہ نہیں سوچتے مریضوں کی خدمت کےلیے ڈاکٹروں کو چاہیے اور مریضوں کی کیا ضرورتیں ہیں اس پر کبھی غور نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کسان سوچ رہے کہ اس ماحول میں انکے فصل کو کیسے کاٹا جائے گا ان سب مدعوں پر نہیں سوچتے، کرونا کی وجہ سے بھارت میں ایک افراتفری مچی ہوئی ہے، اسکے خلاف سارے بھارتی مل کر ایک ساتھ لڑ رہے ہیں، ہر وزرائے اعلیٰ ، ہر سیاسی جماعتیں اور ہر فرد لڑ رہے ہیں، صرف مودی ہی لڑ رہے ہیں یہ غلط بات ہے۔

چودھری نے کہا کہ لوگوں کو کچھ معلوم نہیں ہےکہ لاک ڈاؤن بڑھے گا یا ختم ہوگا یا حکومت کیا دوسرا اقدام اٹھانا چاہتی ہے اسے لے کر لوگ پریشان ہیں، اس بارے میں وزیراعظم کو چاہیے تھا کہ لوگوں سے مخاطب ہو۔