وزیراعظم نے سورج گہن کی تصاویر شیئر کیں

,

   

نئی دہلی 26دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے سورج گرہن کے نظارے دیکھے اور کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ مودی نے ٹویٹس میں کہا’’میں بھی دوسرے ہندوستانیوں کی طرح سورج گرہن دیکھنے کے لئے پرجوش تھا۔ میں سورج نہیں دیکھ پایا کیونکہ یہاں مکمل طور پر بادل چھائے ہوئے ہیں، لیکن میں نے لائیو اسٹریم کے ذریعہ قاضی کوڈ میں دکھائی دئیے سورج گرہن کو دیکھا۔