وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کی ولیعہد شہزادہ کے طیارہ میں امریکہ پہونچے

,

   

واشنگٹن ۔ /22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے طیارہ میں امریکہ پہونچ گئے ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہیں ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اسی سال کے اوائیل میں ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر خود سے کار ڈرائیو کی تھی اور محمد بن سلمان کو اپنی کار میں لائے تھے ۔ انہوں نے امریکہ روانہ ہونے سے قبل سعودی عرب کا دورہ کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی بات چیت کی تھی ۔ محمد بن سلمان نے عمران خان کو کمرشیل فلائیٹ میں سفر کرنے اور سفر کی مشکلات سے بچانے کیلئے اپنے پرائیویٹ جیٹ طیارہ کی پیشکش کی ۔ عمران خان دو روزہ دورہ سعودی عرب کے بعد امریکہ کو روانہ ہوئے ۔ عمران خان امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کرنے والے ہیں ۔