وزیراعظم پاکستان عمران کا متحدہ عرب امارات کے دورہ پر روانہ

   

اسلام آباد /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر، متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر روانہ.وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیرخزانہ اسد عمر ،وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی ، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں.وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر روشنی ڈالیں گے -وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں حکومتی ترجیحات اور وڑن پر بھی گفتگوکریں گے۔وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔