وزیراعظم کا بیان دیش کو پڑے گا مہنگا۔ ویڈیو

,

   

پروفیسر ایس ڈی منی کا کہنا ہے کہ چین پر حکومت کا رویہ ڈگمگارہا ہے‘ چینی قبضہ سے زمین حاصل کرنا مشکل ہے۔سچ ہندی پر اشوتوش کا خلاصہ۔
حیدرآباد۔ ممتاز صحافی اور عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر اشوتوش نے سچ ہندی نیوز کے مباحثہ میں ہندوستان او رچین کے مابین چل رہی سرحدی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی اور بتایا کہ مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں ہندوستان او رچین کے درمیان چل رہی کشیدگی

اور ہندوستان فوج کے 20جوان بشمول ایک افیسر کی ہلاکت پر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بلائے گئے کل جماعتی اجلاس میں پی ایم مودی کے دیاگیا بیان ملک کو مہنگا پڑسکتا ہے۔

پروفیسر ایس ڈی منی نے اس بات چیت کے دوران کہاکہ نہ صرف وادی گلوان بلکہ پینگون نہر اور دیگر علاقو ں میں چینی افواج کی درانداز ی کی جانکاری وزیر دفاع نے دی تھی اور کئی ذرائع سے یہ بات بھی سامنے ائی تھی کہ فنگر 8سے فنگر 4تک چین کی فوج نے اپنا قبضہ جمالیا ہے۔

مذکورہ علاقے ہندوستان کا ہے مگر چین فوج کی وہاں پر موجودگی کی بات ہمارے لئے فکر کی بات ہے۔ان حالات میں وزیراعظم نے کل جماعتی اجلاس میں کہاکہ کوئی نہ تو ہمارے زمین پرقابض ہے اور نہ ہی ایک انچ ہماری زمین چھین سکتا ہے۔

وزیراعظم کا یہ بیان نہ صرف داخلی اور خارجی پالیسی پر ملک کی ناکامی کی دلیل ہے بلکہ عالمی سطح پر چین کے موقف کو مضبوط کرنا والا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی موضوع پر اشوتوش اور پروفیسر ایس ڈی منی نے تفصیلی بات چیت کی ہے۔

پروفیسر ایس ڈی منی کا کہنا ہے کہ چین پر حکومت کا رویہ ڈگمگارہا ہے‘ چینی قبضہ سے زمین حاصل کرنا مشکل ہے۔ویڈیو ضرور دیکھیں