وزیراعظم کا کل وزراء کی کونسل کے اجلاس سے خطاب

   

نئی دہلی ۔ /4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وباء کے باعث ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے ۔ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے وزیراعظم نریندر مودی پیر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کابینی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جو وزراء کونسل کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہورہا ہے ۔ وزراء کے ساتھ اجلاس کے بعد منگل کو کابینہ اجلاس ہوگا ۔ دونوں اجلاس کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی کریں گے ۔ امکان ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ /24 مارچ کو 21 دن کیلئے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ۔ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر بہتر عمل آوری پر بھی اجلاس میں غور و خوش کی توقع ہے ۔