حیدرآباد 11 ۔ نومبر (سیاست نیوز) سی پی آئی حیدرآباد ضلع کونسل کی جانب سے کل 12 نومبر کو ٹینک بنڈ پر امبیڈکر مجسمہ کے پاس وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔ سی پی آئی سٹی سکریٹری ای ٹی نرسمہا نے بتایا کہ سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر نارائنا اور دیگر قائدین احتجاجی ریالی میں شرکت کریں گے۔ ریالی کا آغاز جی ایچ ایم سی دفتر سے ہوگا جو امبیڈکر مجسمہ پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوگی ۔ سی پی آئی و آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کے قائدین اور کارکن احتجاج میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم جدید قانون میں کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر یوم سیاہ منایا جائے گا اور وزیراعظم کے دورہ کی مخالفت کی جائے گی۔ نرسمہا نے کہا کہ نریندر مودی کو تلنگانہ کے دورہ کا اخلاقی حق نہیں ہے ۔ ر