وزیرصحت سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے

   

نئی دہلی : مرکزی وزیرصحت منسکھ منداویا چہارشنبہ کو سائیکل چلاتے ہوئے راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہونے سے عین قبل پارلیمنٹ پہنچے۔ یہ پہلا بار نہیں ہیکہ منداویا اپنے گھر سے پارلیمنٹ کو سائیکل پر پہنچے۔ کئی بار وہ صحت کے بارے میں بیداری کا پیام دینے کیلئے سائیکل سواری کرتے رہے ہیں۔ نومبر 2021ء میں منداویہ انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیر میں ہیلتھ پویلین کا افتتاح کرنے پرگتی میدان سائیکل پر گئے تھے۔