تہران 27 اگسٹ ( ایجنسیز ) قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے آج تہران کا دورہ کیا اور انہوں نے ایران ۔ امریکہ کے مابین جنگ بندی کو بحال کروانے بات چیت کی ۔ وزیر خارجہ قطر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ قطر ‘ ایران کا پڑوسی اور امریکہ کا حلیف ملک اور اس نے دونوں ممالک کے مابین ماہ جون میں جنگ بندی کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ جنگ کو چھ ماہ کا وقت ہوگیا ہے اور تاہم فی الحال حملے رکے ہوئے ہیں تاہم سفارتی کوششوں کی کامیابی کے امکانات بھی موہوم دکھائی دیتے ہیں۔ فریقین آبنائے ہرموز پر کنٹرول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ قطر اور ایران نے مجوزہ مرحلہ وار فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا ہے جس میں ایک عارضی مشترکہ ایرانی ۔ اومانی شپنگ راہداری کا قیان بھی شامل ہے جو آبنائے ہرموز سے ہوکر گذرے گی ۔ قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقہ کے تازہ واقعات اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔