وزیر اعظم مودی کا آج سےروس اورآسٹریا کا دورہ

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 8 اور 9 جولائی کو 22 ویں ہندوستان۔روس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پیر کو روس جائیں گے۔ وہاں سے مودی 9 جولائی کو آسٹریا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ 41 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیراعظم کا ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔پوٹن مودی کیلئے نجی عشائیہ کی میزبانی کریں گے۔ خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے کہا کہ دونوں قائدین باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات 2022 کے بعد پہلی ملاقات ہوگی، یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد مودی کا یہ روس کا پہلا دورہ بھی ہے اور جون میں دوبارہ عہدے پر منتخب ہونے کے بعد سے دو طرفہ بات چیت کیلئے ان کا پہلا بیرون ملک دورہ ہے۔ مودی کے دو روزہ تقریباً 26 گھنٹے کے دورے کے دوران دونوں لیڈر زیادہ تر تقریبات میں ایک ساتھ رہیں گے۔