وزیر اعظم مودی کے طیارہ پر حملہ کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

   

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ان کے طیارے پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی دھمکی دی دینے والے شخص کو پولیس نے آج چیمبور علاقے سے گرفتار کر لیا۔ پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے ۔منگل کی رات ممبئی پولیس کنٹرول روم میں موصول ہونے والی دھمکی آمیز کال میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دہشت گرد وزیر اعظم کے طیارے پر حملہ کر سکتے ہیں۔ یہ دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے فوری طور پر متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاع دی۔ ممبئی پولیس نے دھمکی آمیز کال کو ٹریس کرنا شروع کیا ۔ اب تک کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ذہنی مریض ہے ۔