ویلنگٹن :نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنے دفتر کے عملے کو الوداع کہا۔ ان کے اعزاز میں دلوں کو چھو لینے والی وداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کئی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔آرڈرن جس وقت ہال میں داخل ہوئیں تو وہاں موجود ملازمین نے تالیاں بجا کر ان کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر جشن کا نعرہ گونج اٹھا۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ملازمین کے چہروں پر ان کے جانے کے باعث غم کے آثار دیکھائی دے رہے تھے۔ آرڈرن نے وہاں موجود بہت سے لوگوں کو گلے لگایا۔ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے تر تھیں۔ وہاں موجود لوگوں نے آرڈرن کے نام ایک گانا گایا۔ یہ گانا سب نے نیوزی لینڈ کے مقامی قبائل کی مادری زبان میں گایا۔جیسنڈا آرڈرن نے بھاری اکثریت سے انتخابی فتح کے بعد دوسری مدت کے جیتنے کے تین سال سے بھی کم عرصے بعد اقتدار سے اچانک دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔