وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورۂ سعودی عرب

   

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج سے سعودی عرب کا سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں۔ دورے کی دعوت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی تھی۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کا دورہ دو روز جاری رہے گا۔ اس دوران میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان میں خصوصی تعلقات کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور دو طرفہ دل چسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہو گی۔دونوں جانب کے بیچ تعلقات کا سلسلہ پاکستان کے قیام سے سات برس قبل اپریل 1940ء سے شروع ہوا۔ پاکستان کے قیام کے بعد ان تعلقات میں تعاون اور دوستی کے نئے اْفق روشن ہوئے۔ گذشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سعودی عرب اور پاکستان کی قیادت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ تعلقات مختلف شعبوں میں ’’تزویراتی شراکت داری‘‘ کی سطح تک ترقی پا چکے ہیں۔سال 2018ء میں پارلیمانی انتخابات میں کامابیابی کے بعد بطور وزیر اعظم عمران خان نے پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا۔ سال 2019ء میں وہ چار مرتبہ مملکت کے دورے پر گئے۔