وزیر اعظم کی ہرسمرت کو سالگرہ کی مبارکباد

   

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزیر ہرسمرت کور بادل کو ہفتہ کے روز ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے طویل العمری اور صحت مند زندگی کی دعا کی ۔اکالی دل کی لیڈر شریمتی بادل کی آج 54 ویں سالگرہ ہے ۔ مودی نے مسز بادل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ‘‘میری کابینہ کی ساتھی ہرسمرت بادل جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ ملک کے لئے اہم فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کو مضبوط بنانے کے لئے ان کی کوششیں بے مثال ہیں۔ وہ ملک کے محنتی کسانوں کی ترقی پر بھی پرجوش ہیں۔ میں ان کی صحت مند زندگی اور درازیٗ عمر کیلئے دعا گو ہوں’’۔