وزیر اعلٰی یوگی کے حکم پر اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کے سابق ڈائریکٹر معطل، جانیے کیا ہے وجہ

   

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر اس وقت کے ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ونے پانڈے کو منگل کو ڈیوٹی میں لاپرواہی کے الزام میں معطل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ ٹویٹ میں کہا گیا، ‘وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری ذمہ داریوں کو نہ نبھانے، سرکاری کاموں میں لاپرواہی اور بے حسی اور حکومتی سطح کی ہدایات کی عدم تعمیل کے لیے پہلی نظر میں قصوروار پائے گئے اس وقت کے ڈائریکٹر ایجوکیشن (سیکنڈری) کو معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔حال ہی میں بلیا میں یوپی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحان کا انگریزی کا سوالنامہ لیک ہونے کے بعد پانڈے کے خلاف کارروائی کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ اس وقت وہ ثانوی تعلیم کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے۔