وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی اور ان اہلیہ کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ دیا گیا۔

,

   

وجے واڑہ: وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی او ران کی اہلیہ بھارتی ریڈی کو آج ڈپلومیٹک پاسپورٹ سے نوازا گیا۔ جگن اور ان کی اہلیہ بھارتی آج پاسپورٹ آفس وجے واڑہ آ ئے جہاں پر انہیں یہ پاسپورٹ دیا گیا۔ وزارت مملکت خارجہ کی جانب سے یہ پاسپورٹ صرف ریاست کے وزیر اعلیٰ او ردیگر اعلیٰ اہم شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کو بھی ان کے دور حکومت میں انہیں بھی یہ پاسپورٹ دیا گیا تھا۔

لیکن وہ الیکشن ہارنے کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے ہٹ گئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنا ڈپلومیٹک پاسپورٹ پاسپورٹ حکام کو واپس لوٹا دیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ حکومت کی جانب سے حکومت کے اعلیٰ درجہ پر فائز شخص کو دیا جاتا ہے۔ اس پاسپورٹ حامل شخص کو ایئر پورٹ پر چیکنگ نہیں کی جاتی ہے۔ اگر آپ برسر اقتدار حکومت میں کسی بڑے پوسٹ پر فائز ہیں تو آپ یہ پاسپورٹ دیا جاتا ہے۔۔