وزیر اعلی یوگی کا حکم، اترپردیش میں داخل ہونے سے پہلے دکھانی ہوگی کورونا کی رپورٹ

   

اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کے کم ہوتے معامالات کے ساتھ ہی دیگر ریاستوں کے لوگوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے پیش نظر اتوار کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دیگر ریاستوں سے یوپی میں داخل ہونے والے لوگوں کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی قابو شدہ صورتحال کے درمیان ہمیں اضافی احتیاط برتنی ہوگی ۔ تین فیصد پازیٹیویٹی شرح سے زیادہ والی ریاستوں سے اترپردیش آنے والے لوگوں کیلئے کورونا کی منفی آر ٹی پی سی آر رپورٹ لازمی ہوگی ۔ یہ رپورٹ چار دن سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہئے۔