700 کروڑ کے ترقیاتی منصوبہ پر عمل آوری کا جائزہ ، اسٹیشن پر اسٹال کا معائنہ
حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر ریلویز و ٹکسٹائیلز شریمتی درشنا جردوش نے آج سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور اسٹیشن کے ترقیاتی منصوبہ پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار جین، ڈیویژنل ریلوے منیجر سکندرآباد ڈیویژن اے کے گپتا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ مرکزی وزیر نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف گرینری مہم کے تحت ایک پودا لگایا۔ انہوں نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے ترقیاتی منصوبہ پر عہدیداروں سے بات چیت کی۔ اس منصوبہ پر عمل آوری کا آغاز ہوچکا ہے۔ مرکزی وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مدت میں اس اہم پراجکٹ کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافرین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی اور آئندہ 40 برسوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ پراجکٹ شروع کیا گیا ہے۔ وزیر ریلویز نے مسافرین کے ویٹنگ ہال کا دورہ کیا اور مسافرین سے اسٹیشن پر حاصل سہولتوں کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے ون اسٹیشن ون پراڈکٹ اسٹال کا معائنہ کیا جہاں جوٹ اور ہینڈلوم کی اشیاء رعایتی قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے مختلف سہولتوں جیسے اسکلیٹر، لفٹ، فٹ اوور برج اور پارکنگ ایریا سہولتوں کا جائزہ لیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کیلئے یہ اسٹیشن اہمیت کا حامل ہے اسی لئے مرکز نے اسٹیشن کی ترقی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے پراجکٹ کی تیز رفتار تکمیل پر عہدیداروں کی ستائش کی۔ترقیاتی منصوبہ پر 700 کروڑ خرچ کئے جارہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وندے بھارت خدمات کو ملک بھر میں توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔ بعد میں مرکزی وزیر نے ریل نیلائم میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ر