محنت سے پڑھکر ڈاکٹر بننے کے بعد غریب عوام کا علاج کرنے ہریش راؤ کا مشورہ
حیدرآباد 16 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے ایم بی بی ایس میں نشستیں حاصل کرنے کے باوجود فیس ادا کرنے کے موقف میں نہ رہنے والے دو بھائی بہن شیخ شعیب اور ثانیہ کی تعلیمی ذمہ داری قبول کرلی۔ ضلع ملگ سے تعلق رکھنے والے شیخ شبیر نے اپنے دونوں بچوں کو ڈاکٹر بنانے کا خواب دیکھا تھا تاہم گزشتہ سال کورونا سے متاثر ہوکر فوت ہوگئے جس سے ان کا خاندان بے سہارا ہوگیا مگر شیخ شعیب اور ثانیہ نے محنت اور دلچسپی سے پڑھائی کرتے ہوئے اپنے مرحوم والد کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا اور دونوں نے ایم بی بی ایس کی نشستیں حاصل کیں۔ ثانیہ کو کاکتیہ میڈیکل کالج میں داخلہ ملا جبکہ شعیب کو ضلع رنگاریڈی کے ایک خانگی میڈیکل کالج میں داخلہ ملا۔ دونوں بچوں کے تعلیمی اخراجات کا مسئلہ پیدا ہوجانے پر ان کی والدہ ہاجرہ بیگم نے عطیات دینے کی عوام سے اپیل کی تھی۔ یہ مسئلہ ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کے سامنے آیا جس پر انھوں نے فوری مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور خاندان کو سہارا دیا
اور دونوں بھائی بہن کی تعلیم کے انتظامات کئے جس پر ہاجرہ بیگم اپنے دونوں بچوں کے ساتھ آج حیدرآباد پہونچ کر وزیر صحت سے ملاقات کی۔ ہریش راؤ نے دونوں بچوں کو محنت سے پڑھائی کرنے ڈاکٹر بننے کے بعد غریب عوام کو طبی امداد فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ ان دونوں کی خبریں میڈیا میں شائع ہوئی تھیں تو کسی نے ٹیوٹر پر کے ٹی آر کو ٹیاگ کیا تھا۔ کے ٹی آر نے بھی ان دونوں بچوں کی تعلیمی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ن