وزیر عمارات و شوارع نے ایس آر ایس پی کا معائنہ کیا

   

نظام آباد :19؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج بالکنڈہ حلقہ کے ایس آر ایس پی پراجیکٹ سے فلڈ کنال کے ذریعہ تالابوں کو پانی سربراہ کرنے کیلئے تعمیر کردہ ناگا پور ، کوپر لا ، تما پور ، پالم ، ڈونکل ، پوچم پلی ، انسکا پور ، دھرمورہ ذیلی گیٹس کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو کی خصوصی دلچسپی کے باعث کالیشورم پراجیکٹ سے ایس آر ایس پی پراجیکٹ کو ازسر نو تعمیر کے ذریعہ اس سے متعلق تمام تالابوں کو پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اب تک کالشیورم سے تین مرتبہ ایس آر ایس پی کو پانی پہنچایا گیا ۔ فلڈ کنال کے ذریعہ 2 ٹی ایم سی پانی ہمیشہ دستیاب رہے گا اور مئی ، جون کے ماہ میں بھی یہ پانی ہمیشہ کی طرح دستیاب ہے ۔ کسانوں کی خواہش پر چیف منسٹر نے بڑے پیمانے پر آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 9 گیٹس کو تعمیر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور آبی سہولتیں فراہم کیلئے تعمیر کردہ گیٹس کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ چند مقامات پر کنالس کی تعمیر باقی ہے اور اس گیٹس کے ذریعہ 15 تالابوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ گذشتہ انتخابات میں یہاں کے کسانوں کو اس بات کا تیقن دیا گیا تھا ۔ فلڈ کنال کاکتیہ کنال میں ہمیشہ پانی دستیاب رہے گا اور اس تیقن کے مطابق موسم گرما میں دونوں کنالوں میں پانی لبریز تھا اور یہاں کے کسانوں کو آبی سہولتیں فراہم کرتے ہوئے زرعی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ۔