وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں آتشزدگی کا واقعہ

   

وشاکھاپٹنم21جنوری(یواین آئی) آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ایک ماہ میں چاردنوں کے دوران دوسری آگ لگنے کا معمولی واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ کل شب وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں اسٹیل میلٹ شاپ نمبر2کے کینٹین علاقہ کے قریب فلٹر ہوزبلڈنگ میں پیش آیا۔اسٹیل پلانٹ کے حکام نے یہ بات بتائی۔سی آئی ایس ایف کے فائربریگیڈ کے اہل کاروں نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم وقت میں ہی آگ پرقابو پالیا۔اس واقعہ میں کسی نقصان یاپھر کسی کے جھلس جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔اس واقعہ پر پیداوار میں بھی رکاوٹ نہیں ہوئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔