وشاکھاپٹنم ساحل پر فلوٹنگ بریج افتتاح کے دوسرے دن ہی ٹوٹ کر بہہ گیا

   

حیدرآباد 27 فروری(یواین آئی) وشاکھاپٹنم کے ساحل پر بنایاگیا فلوٹنگ بریج افتتاح کے دوسرے دن ہی ٹوٹ کر بہہ گیا۔ایک کروڑ60لاکھ روپئے کی لاگت کے بریج کا افتتاح اتوار کو وائی ایس آرکانگریس کے رکن راجیہ سبھا وائی وی سباریڈی اور وزیرآئی ٹی امرناتھ گوڑنے کیا تھا۔ فلوٹنگ بریج کے افتتاح کے دوسرے ہی دن ٹوٹنے پر اس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جارہی ہیں۔اس بریج میں جانے کیلئے بالغ افراد کیلئے 100روپئے اور بچوں کیلئے 70روپئے ٹکٹ رکھاگیا تھا۔