وشاکھاپٹنم :سالونٹ کمپنی میں دھماکہ ‘ایک ہلاک

,

   

حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم کی فارماسٹی کی سالونٹ کمپنی ٹینکرمیں دھماکہ میں کمپنی کا سینئر کیمسٹ ہلاک ہوگیا۔پیر کی شب یہ کیمسٹ جس کی شناخت 40سالہ سرینواس کے طور پر کی گئی ہے ،ڈیوٹی پر حاضر ہوا تھا۔ یہاں پیر کی شب زوردار دھماکہ کے بعد اس کاکوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا تاہم آج صبح ملبہ میں سرینواس کی لاش پائی گئی ۔ کمپنی مالک اور پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا۔اس واقعہ میں مزید چار افراد جھلس گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ان چار افراد میں 33سالہ ملیش کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دیگر تین معمولی طورپر جھلس گئے ۔دھماکہ کے ساتھ ہی کمپنی میں آگ لگ گئی جسکے بعد 12سے زائد فائربریگیڈس کو طلب کیاگیاجنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔