حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : وشاکھا پٹنم شہر کے سنٹرل پارک کے قریب بھاری مقدار میں پھٹے ہوئے نوٹ پائے گئے ۔ صبح کے وقت چہل قدمی کرنے والوں نے یہ منظر دیکھا تو سب کو حیرت ہوگئی کہ ایک ہی مقام پر بھاری مقدار میں نوٹ پائے گئے ۔ چہل قدمی کرنے والوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس مقام پر پہنچ گئی ۔ 10 روپئے ، 20 روپئے ، 50 روپئے ، 100 روپئے اور 500 روپئے کے پھٹے ہوئے نوٹ دیکھ کر پولیس بھی حیرت کرنے لگی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کررہی ہے ۔ جس میں ابتدائی طور پر اے سوریہ راؤ ساکن تاڑی ودھی کے طور پر کی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ سوریہ راؤ اپنے مکان میں رقم کے ساتھ ایل آئی سی کی رسیدیں ایک صندوق میں رکھا تھا جسے دیمک کھا گئی تھی جس کے بعد اس نے یہ رقم جو بے کار ہوگئی تھی اسے یہاں پھینک دیا تھا ۔۔ ش m/b