وظیفہ روکنے یا کمی کرنے کی کوئی تجویز نہیں

   

حکومت تمام وظیفہ یابوں کی فلاح و بہبود کی پابند، مرکز کی وضاحت
حیدرآباد۔19 اپریل (این ایس ایس) حکومت نیک ہا ہے کہ وظائف میں کمی کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے اور اس ضمن میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت تمام وظیفہ یابوں کی فلاح و بہبود کا تہہ کرچکی ہے۔ مرکزی وزارت پرسونل عوامی شکایات و وظائف کے محکہم وظائف و وظیفہ یابان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ موجودہ کووڈ۔19 وباء اور مابعد کی معاشی صورتحال کے تناظر میں اس سے متعلق کئی افواہیں گشت کررہی ہیں۔ یہ افواہ بھی ہے کہ وظیفہ میں کمی کی جائیگی یا اس کو روک دیا جائے گا۔ یہ افواہیں وظیفہ یابوں میں پریشانی کی ایک وجہ اور ذریعہ بن گئی ہیں۔ سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی وضاحت کی جاچکی ہے اور دوبارہ واضح کیا جارہا ہے کہ وظیفہ میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ حکومت کی طرف سے اس ضمن میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ حکومت بہرصورت وظیفہ یابوں کی فلاح و بہبود کے عہد کی پابند ہے۔