وعدہ کی تکمیل میں ناکامی پر منگولیہ کے وزیر کا اقدام خود سوزی

   

ہندوستانی وزراء کو سبق لینے ہنمنت راؤ کا مشورہ
حیدرآباد۔/23فروری، ( سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے منگولیہ میں مکانات کی تعمیر کے وعدہ کی تکمیل میں ناکامی پر ریاستی وزیر کی برسر عام خود سوزی کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں آج بھی ایسے اصول پسند لوگ موجود ہیں جو اپنے وعدوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ منگولیہ کے عوامی امور سے متعلق وزیر نے ایک سال میں ایک لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا اور عدم تعمیر پر خودسوزی کا اعلان کیا تھا۔ ایک سال میں 70 ہزار مکانات تعمیر کئے گئے اور ریاستی وزیر نے پریس کانفرنس میں اقدام خود سوزی کیا جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا میں وائرل ہوچکا ہے۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ دنیا میں اس طرح کے اصول پسند عوامی نمائندوں اور وزراء کی موجودگی عوام کی خوش قسمتی ہے۔ چیف منسٹرس، وزراء اور عوامی نمائندے ان دنوں عوام سے جھوٹے وعدے کررہے ہیں اور انہیں وعدوں کی تکمیل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے عوامی نمائندوں اور وزراء کو منگولیہ کے وزیر سے سبق حاصل کرتے ہوئے وعدوں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔ ر