وفادار کتے نے مالک کو ہلاک کرڈالا

   

انقرہ : ترکیہ میں ایک شکاری کتے نے اپنے ہی مالک کو اس کی بندوق سے گولی چلا کرموت کی نیند سلا دیا۔ترک میڈیا میں آنے والی تفصیلات کے مطابق 32 سالہ ترک اوزگور گیورک اوگلو ایک نوزائیدہ لڑکے کا باپ ہے جس کی عمر صرف چند دن ہے۔اوزگورکا شکار کا سفر آخری ہو گا،اس نے کبھی سوچا نہیں ہوگا کہ اس کا وفادار کتا اپنی زندگی کا خاتمہ کر دے گا۔دردناک واقعے کی تفصیلات میں اوزگور گیورک اوگلواتوار کو ترکیہ کے صوبے سامسون کے علاقے الکام میں کزلان سطح مرتفع میں شکار کے سفر پر گیا جہاں اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔گیوریکوگلو بندوق کو اپنی کار کے ٹرنک میں ڈال رہا تھا جب اس کا کتا گاڑی میں کود گیا اور اپنا پنجا ٹرگر پر رکھ لیا۔