قاضیوں کے وفد کی صدرنشین بورڈ محمد مسیح اللہ خان سے ملاقات
حیدرآباد۔29 ۔اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کے شعبہ قضات میں نئے ناظر القضات کے تقرر کے سلسلہ میں احکامات کی اجرائی کے بعد قاضی افضل حسین نے دیگر قاضی صاحبان کے ہمراہ صدرنشین وقف بورڈ جناب محمد مسیح اللہ خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا ۔ جناب محمد مسیح اللہ خان نے قاضی صاحبان کو مشورہ دیا کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں ۔صدرنشین نے ناظرالقضات کو مشورہ دیا کہ وہ نظام قضات کو مزید مستحکم اور بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں اور غریب طبقہ سے فیس کی وصولی کے معاملہ میں موصول ہونے والی شکایات کو دور کرنے کے اقدامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قاضیوں کے مسائل کے حل کی تجاویز بھی بورڈ کو پیش کریں۔ قاضی افضل حسین نے قاضی صاحبان کی خدمات کو بہتر بنانے اور عائلی مسائل کے متعلق بھی مختلف امر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور نظام قضات ملک بھر میں مثالی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ اس میں مزید بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔صدرنشین وقف بورڈ جناب محمد مسیح اللہ خان سے ناظر القضات و قاضیوں کی ملاقات کے موقع پر ارکان ریاستی وقف بورڈ مولانا سید ابوالفتح بندگی پاشاہ قادری اور مولانا نثار حسین حیدر آغا بھی موجود تھے۔م