ونپرتی ضلع جوائنٹ کلکٹر کے طور پر تروپتی راؤ نے جائزہ لیا

   

ونپرتی /19 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ونپرتی ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر ریونیو ایس تروپتی راؤ جنہوں نے تقریباً ڈھائی سال رنگاریڈی ضلع میں ایڈیشنل کلکٹر ریونیو کے طور پر کام کیا جبکہ تروپتی راؤ کو چہارشبہ کی صبح ونپرتی ضلع میں تبادلہ کر دیا گیا، آئی ڈی او سی او سی میں انہوں نے کلکٹر چیمبر میں ضلع کلکٹر تیجس نندلال پوار سے ملاقات کرتے ہوئے پودا پیش کیا کلکٹر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا بعد ازاں انہوں نے ایڈیشنل کلکٹر ریونیو کا چارج سنبھال لیا ۔ بعد ازاں ضلعی عہدیداروں اور کلکٹریٹ کے عملے نے ایڈیشنل کلکٹر کو بشکریہ پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔