ونپرتی میں عرس شریف

   

کلکٹر یاسمین باشاہ اور میونسپل چیرمین گٹو یادو کی شرکت
ونپرتی۔ آج ونپرتی ضلع کے پیبیر منڈل سوگور شریف میں منعقدہ حضرت سیدنا سید فقیر اللہ شاہ قادری ؒ کے مزار پر ونپرتی ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشاہ نے شرکت کی اس طرح ریاستی وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی کی ہدایت پر ونپرتی مونسپل چیرمین گٹو یادو،محمدیہ مسجد صدر بن امر میسن بھائی،وقف اراضیات تادیبی کمیٹی رکن شیخ جہانگیر نے شرکت کرتے ہوے درگاہ شریف پر چادر وگل چڑھایا سجادہ نشین ومتولی درگاہ سید مقبول پاشاہ قادری،سید معصوم پاشاہ قادری نے تمام مہمانوں کی شال وگلپوشی کی اور درگاہ شریف میں ملک میں امن اور بھائی چارگی ظلم کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا ئیں کی گئی۔ سید مقبول پاشاہ قادری نے کہا کہ اس بارگاہ میں ہندو مسلم تمام مذاہب کے مرد وخواتین شرکت کرتے ہوئے مستفیض ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بارگاہ 600سالا قدیم ہے ۔انہوں نے کہا کہ عرس شریف میں متحدہ ضلع محبوب نگر ، حیدرآباد و کرناٹک سے زائرین نے شرکت کی۔