ونپرتی میں پرجاوانی ، 6 درخواستیں وصول

   

ونپرتی ۔ پیر ضلع ایس پی دفتر کے احاطے میں پرجا وانی منعقد ہوا ہے جس میں 6 درخواست گزاروں نے درخواست دی ہے جن میں زمین جائیداد کے تعلق سے 4، میاں بیوی آپس جھگڑے 1، آپسی لڑائی جھگڑے 1، درخواست موصول ہوئی ہے جس کو براہ راست ضلع ایس پی ونپرتی ضلع اپاروپا راؤ نے درخواست گزاروں سے بات کی اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کو درخواست گزاروں کی درخواست کو رجوع کرکے جلد ہی جلد مسائل حل کرنے کی احکام جاری کیں ۔
میدک میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد
میدک ۔ ضلع پریشد چیرپرسن میدک ہیمالتا گوڑ کے کیمپ دفتر واقع منوہر آباد پر ریاستی وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح وزیر اعلی کے پولیٹیکل سکریٹری ایم ایل سی میدک مسٹر ایس سبھاش ریڈی نے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی کی 68 ویں سالگرہ ہونے سے 68 افراد نے اپنا عطیہ خون دیا ۔ اس پروگرام میں سابق صدرنشین فوڈ کارپوریشن تلنگانہ مسٹر جی الیکشن ریڈی اور ٹی آر ایس قائد مہیش ، سپرنٹنڈنٹ توپران ہسپتال ڈاکٹر امرسنگھ صدرنشین منڈل پریشد منوہرآباد پی نوینیتا ، نائب چیرمین وٹھل ریڈی ، ایم پی ٹی سی لتا وینکٹ گوڑ ، واشو سمن ، کمیٹی صدر مسٹر سدھاکر گوڑ رکن مسٹر منوہر ، دیگر قائدین مسرز مادھو ریڈی ، انجیلو ، مہیندر گوڑ ، بھکشاپتی ، سری رام ، پنٹیا ، مادھوریڈی ، سوامی گوڑ ، سریدھر کے علاوہ دیگر کارکنان موجود تھے ۔