ونیزویلا میں سونے کی غیرقانونی کان بیٹھ گئی،30 افراد ہلاک

   

کراکس : ونیزویلامیں ایک غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 30 افراد ہلاک اور سو سے زائد مٹی تلے دب گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی کان بولیوار صوبے سے متصل انگوستورا نامی دیہات میں واقع تھی جہاں امدادی کاموں کیلیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ اس حادثے میں 30 افراد ہلاک اور سو سے زائد مٹی تلے محصور ہو گئے ہیں۔ صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حادثے کی تفتیش کیلئے ایک غیر جانبدار کمیشن علاقے میں روانہ کر دیا ہے۔ ملکی پریس کی خبروں کے مطابق،یہ حادثہ مٹی کاتودہ گرنے کے باعث پیش آیا ہے ۔