وونگ ہیٹ ٹرک لینے پر کافی مسرور

   

ممبئی: ممبئی انڈینز ویمنز انگلش فاسٹ بولر ازابیل ایلینور چیہ منگ وونگ، جو اسی وونگ کے نام سے مشہور ہے، انہوں نے ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں تاریخ کی کتابوں میں جگہ بنالی۔ وونگ نے یوپی واریرزکے 190 رنزکے سخت ہدف کے تعاقب کو پٹری سے اتارنے میں کلیدی کردار ادا کیا، کرن نوگیرے (43)، سمرن شیخ (0) اور سوفی ایکلیسٹون (0) کی وکٹیں لگاتار گیندوں پر لیتے ہوئے ہیٹ ٹرک حاصل کی۔ واریرزکے خلاف انہوں نے 4-15 کے اعداد وشمار درج کروائے اور حریف ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں 17.4 اوورز میں 110 تک محدود رکھا۔ ہیٹ ٹرک کے مظاہروں کے بعد وونگ نے کہا کہ انہوں نے اس مرتبہ کچھ خاص نہیں کیا لیکن صرف درست مقامات پرگیند کی۔ انگلش بولر اس سے قبل بھی چند بار ہیٹ ٹرک لینے کے قریب پہنچ چکی تھی لیکن وہ اس اعزاز سے محروم رہی۔ اس مرتبہ وونگ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا۔ وونگ میں نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ میں اسے انجام دوں۔ مجھے لگتا ہے کہ ماضی میں کچھ لمحے ایسے ہی گزرے ہیں جہاں میں اسی طرح کے حالات سے دوچار ہوئی لیکن اس مرتبہ اعزاز ملنا اہم ہے ۔