سوشیل میڈیا پر نوجوان کے سوال پر مینیجنگ ڈائریکٹر آر ٹی سی سجنار کی وضاحت
حیدرآباد۔ 8 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سجنار نے بتایا کہ خواتین آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے کیلئے آدھار کارڈ کے علاوہ ووٹر شناختی کارڈ ار ڈرائیونگ لائسنس بھی کنڈاکٹر کو بتاتے ہوئے زیرو ٹکٹ حاصل کرسکتی ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں 6 ضمانتوں میں خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اقتدار حاصل کرنے کے دوران 48 گھنٹے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کے وعدے کو پورا کردیا۔ ابھی تک لاکھوں خواتین نے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کیا ہے۔ TGSRTC کی جانب سے چلائی جانے والی تمام پلے ویلگو، ایکسپریس بسوں میں آدھار کارڈ بتانے پر زیرو ٹکٹ جاری کرتے ہوئے مفت سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ایک نوجوان نے آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سجنار کو سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ٹیاگ کرتے ہوئے تحریر کیا: ’’کیا صرف ایک آدھار کارڈ ہی شناختی کارڈ ہے، آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرنے کیلئے؟‘‘ جس کا جواب دیتے ہوئے سجنار نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جن کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے، ایسی خواتین ووٹر شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بتاتے ہوئے مفت سفر کرسکتی ہیں۔2