ووٹ بچاؤ ۔ دیش بچاؤ مہم ، تلنگانہ کانگریس سے کوآرڈینیٹرس کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر مہیش کمار گوڑ نے ’ ووٹ بچاؤ ۔ دیش بچاؤ ‘ مہم کے لیے ریاست کے تمام اضلاع میں ٹی پی سی سی کوآرڈینٹیرس کا اعلان کیا ۔ راچا ملا سدیشور کو ونپرتی ، نارائن پیٹ ، محبوب نگر ، ناگر کرنول اور گدوال کا ٹی پی سی سی کوآرڈینٹر مقرر کیا ۔ راچا ملا سدیشور نے مہیش کمار گوڑ ، چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کو دی گئی ذمہ داری کو وہ پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے ۔ راچا ملا سدیشور نے کہا کہ مرکزی حکومت نے الیکشن کمشنر کی مدد سے ووٹ چوری کرتے ہوئے اقتدار حاصل کرتی آرہی ہے ۔ ملک کے نوجوانوں میں شعور پیدا ہوچکا ہے اور اگلے انتخابات میں عوام ہی سبق سکھائے گی ۔۔ ش m/b