ووٹ ڈالئے اور پٹرول و ڈیزل پر ڈسکاؤنٹ پائیے ۔ پٹرول ایسوسی ایشن کا اعلان 

,

   

حیدرآباد: شہریو ں کیلئے ایک خوشخبری ہے ۔ رائے دہی کے دن ووٹ ڈالنے کے بعد پٹرول پمپس پر ووٹ کا نشان دکھا کر پٹرول و ڈیزل پر ڈسکاؤنٹ پاسکتے ہیں ۔ آل انڈیا پٹرولیم ڈیلرس ایسو سی ایشن صدر اجے بنسل نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اس سے ہمارا مقصد ہے کہ عوام رائے دہی میں بڑھ چڑھ کر و جوش و خروش سے حصہ لیں ۔

انہو ں نے کہا کہ رائے دہی کے بعد شہر کے مخصوص پٹرول پمپس پر جاکر اپنی انگلی کا نشان دکھا کر فی لیٹر پٹرول و ڈیزل پر پچاس پیسے کا ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ آفر صرف کچھ مخصوص پٹرول پمپس پر ہی ہے۔مسٹر بنسل نے کہا کہ اس آفر کے اوقات صبح آٹھ تا شام آٹھ بجے تک رہے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ اس موقع پر صارفین کو اپنا نام او رموبائل نمبر دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آفر ملک بھر کی ہر اس ریاست میں رہے گا جہاں رائے دہی ہوگی ۔