ووٹ کے بارے میں شعور بیداری مہم چلائی جائے

   

سرپورٹاؤن میں ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کے ضمن میں اجلاس : تحصیلدار

سرپور ٹاون ۔ 12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون تحصیلدار آفس میں آج تحصیلدار محمد ریاض علی کی زیر نگرانی میں ووٹر لسٹ میں ناموں میں شمولیت سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس اجلاس میں منڈل عہدیداروں اور مقامی سیاسی پارٹی قائدین کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سیکرٹری اقلیتی محمد عبدلشکیل، ڈپٹی سرچ ٹوٹا مہیش، سابقہ منڈل پریشد معاون رکن ایم ایل عقیل، بی جے پی پارٹی مورچہ ضلع صدر نرسہما ریڈی، راجو، ڈپٹی تحصیل دار محترمہ للیتا کے کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے، اس موقع پر تحصیلدار محمد ریاض علی سیاسی پارٹی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا اور تلنگانہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت سے متعلق گاؤں گاؤں میں اور عوام میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں شعور بیداری مہم چلانے کا سیاسی قائدین کو مشورہ دیا, تاکہ عام آدمی بھی آؤٹ کی اہمیت کو سمجھ سکے، اس کے علاوہ ایک مکان میں 6 ووٹوں سے زیادہ ناموں کی شامل ہونے پر مکان پہنچ کر تصدیق کے بعد ووٹر لسٹ میں ناموں کو شامل کرنے کا عہدے داروں کو ہدایت جاری کی، اس کے علاوہ فارم نمبر 6، 7 ،8، کے ذریعے بھی ایک مقام سے دوسرے مقام ووٹ کی منتقلی، پتہ اور نام میں تبدیلی کروا لینے کا عوام کو مشورہ دیا، اس کے علاوہ تفصیل جانکاری کیلئے تحصیلدارآفس سے ربط پیدا کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔