وٹرنری ڈاکٹر کے قتل کے بعد اسی مقام پر ایک اور لڑکی کی نعش جلی ہوئی حالت میں دستیاب

,

   

حیدرآباد: دودن قبل وٹرنری ڈاکٹر پرینکا ریڈی کی نعش شادنگر شمس آباد علاقہ میں جلی ہوئی شکل میں دستیاب ہوئی اور پولیس اس معاملہ کی تحقیقات میں سرگرم ہے۔ اسی دوران جمعہ کی شب پولیس کو اسی علاقہ میں ایک اور خاتون کو نعش جلی ہوئی میں دستیاب ہوئی۔ سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سجناگر نے خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں شمس آباد کے سنسنان علاقہ میں نعش ملی ہے۔

اسے پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کردیاگیا ہے۔ اور اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔“ اسسٹنٹ پولیس کمشنر اشوک کمار گوڑ نے بتایا کہ راہگیروں نے جلتی ہوئی نعش دیکھ کر ہمیں اطلاع دی۔جس کے فوری بعد پولیس مقام واقعہ پہنچ گئی اور نعش کا پنچنامہ کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے نعش کو ہاسپٹل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ مقتولہ کو نامعلوم افراد نے کسی علاقہ سے اغواء کرنے کے بعد اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی اور اس کا گلا دباکر قتل کردیا گیا او ر اس کے بعد ا س پرپٹرول ڈال کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔