وکاس کے بااعتماد مددگار کو گولی مار دی گئی

,

   

مفرور ملزم کے ایک اورساتھی کی کانپور میں گرفتاری
ہمیرپور؍ کانپور: مطلوب ملزم وکاس دوبے کے نہایت بااعتماد مددگار امردوبے کو پولیس نے چہارشنبہ کو انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا ہے۔ امر دوبے وکاس کے 15 مددگاروں کی فہرست میں نمبر ایک تھا۔ کانپور میں 8 پولیس ملازمین کو گذشتہ ہفتے گھات لگا کر ہلاک کرنے میں ملوث وکاس کو یوپی پولیس پوری سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔ اس کا اتہ پتہ بتانے والوں کیلئے انعام کو دگنا (5 لاکھ ) کردیا گیا ہے۔ اس دوران کانپور کے چوبے پور علاقے میں پولیس نے وکاس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ وکاس کے ساتھی شیامو واجپائی کو آج پولیس نے مسلح جھڑپ کے بعد پکڑ لیا۔ گرفتار ملزم پر پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کا الزام ہے ۔ وکاس کی سرگرمی سے تلاش کر رہی 40 رکنی پولیس ٹیم پولیس پر حملہ کرنے کے ملزمان کو ایک ایک کرکے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس سے قبل واقعہ کے چند گھنٹوں کے اندر ہی پولیس نے وکاس کے دو رشتہ داروں کو ہلاک کردیا ،وہیں اس معاملے میں یہ پانچویں گرفتاری ہے ۔(متعلقہ خبر صفحہ 3 پر)