ممبئی: بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی فلم سام بہادر نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔فلم سام بہادر ملک کے پہلے فیلڈ مارشل سام مانیک شا پر بنائی گئی ہے ۔ وکی کوشل نے اس فلم میں سام مانک شا کا کردار ادا کیا ہے ۔ سام بہادر فلم کی ہدایات میگھنا گلزار نے دی ہیں۔ اس فلم کو رونی اسکریو والا نے پروڈیوس کیا ہے ، یہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔
سام بہادر دنیا بھر میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے ۔
سام بہادر کی اس کامیابی کے بعد وکی کوشل بہت خوش ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سام بہادر نے دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے ۔