ویب پر سب سے زیادہ خطرناک ہندوستانی ستاروں پرمشتمل میکا فی کی فہرست

,

   

کرسٹیانو رونالڈو کا نام میکافی کی 2020کے ستاروں کی فہرست میں سرفہرست
نئی دہلی۔ امریکی کی گلوبال سائنر سکیورٹی سافٹ ویر کمپنی میکافی نے ایک ریسرچ کیاتھا اور دنیا بھر کے خطرناک ستاروں کی ایک فہرست تیار کی ہے۔

گلوبال فٹبال سنسنی کرسٹیانو رونالڈو کا نام میکافی کے سب سے خطرناک ستاروں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔

میکافی کی2020کی ہندوستانی سب سے خطرناک ستاروں کی فہرست
میکافی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے بموجب بالی ووڈ اسٹارس تبو‘ تپاسی پنو‘ انوشکا شرکا اور سونا کشی سنہا کے نام ان دس میں شامل ہیں

جس کے نام پر وائرس اور بدنیتی پر مبنی سائیڈس سے منسلک ہندوستان میں ان لائن خطرناک سرچ پر مشتمل نتائج منظرعام پر ائے ہیں۔

صرف رونالڈو کا نام ہی ہی اسپورٹس کے شعبہ میں ہے جبکہ میکافی کے 14ایڈیشن میں سب سے خطرناک ستارے 2020کی فہرست میں رنگ منچ کی دنیاکے ناموں پر دباؤ میں رہا ہے۔

تبو‘ تپسی پنو‘ انوشکا شرما‘ سوناکشی سنہا‘ ارمان ملک‘ سارا علی خان‘ دیویکا ترپاٹھی‘ شاہ رخ خان‘ ارجنیت سنگھ کے نام اس میں شامل ہیں۔

وجوہات
سال 2020میں کویڈ19کی وجہہ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں آیا‘ خصوص کار ہندوستانی ان لائن سرگرم رہے‘ اس کو مختلف آلات پر بڑے پیمانے پر انٹرنٹ کے کئی طرح کی سیر وتفریح کے سامان کا مشاہدہ کیاہے۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر عصری میڈیا پر لوگوں کی ترجیحات فری فلمیں اور ٹی وی شوز رہے ہیں جو تاز ہ ترین ستاروں پر مشتمل نیوز اور بحث کے حوالے سے تھا۔ان لائن ہیکرس کے لئے بھی یہ

ایک بہترین موقع رہا ہے جس کے ذریعہ انہوں نے اپنے اسکام کی حکمت عملیوں کوعملی جامہ پہنایاگیاتھا۔

وینکٹ کرشنا پور نائب صدر انجینئرنگ اور منیجنگ ڈائرکٹر میکافی انڈیا نے کہاکہ کیونکہ سارفین اب پہلے سے زیادہ مفت سیر وتفریق کی ویب سائیڈکی تلاش کرتے ہیں‘ سائبر کریمنل ان کے بہت قریب ان کی ترجیحات کے حوالے سے ہوجاتے ہیں۔

سب سے خطرناک ستارے کا مطلب؟
کرشنا پور نے بیان میں کہاکہ ”غیرمشتبہ صارفین اکثر مفت اور چھیڑ چھاڑ والے مواد جیسے اسپورٹس‘ فلمیں‘ ٹی وی شوز کے ساتھ اپنے پسندیدہ ستاروں کے لیک ہوئے ویڈیوز اور فوٹوز دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

میکافی کے مشورے
ان نقصان پہنچانے والے لنکس سے بچنے کے لئے میکافی نے مشورہ دیاہے کہ صارفین کو چاہئے کہ وہ تھرڈ پارٹی ویب سائیڈس کا مشاہدہ کرنے سے گریز کریں جس سے مالواری‘ غیرقانونی اسٹریمنگ ویب سائیڈ کا مواد موجود ہوتا ہے۔

س کے علاوہ صارفین کو چاہئے کہ وہ ایم پی 3فائیلس کو ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کرنا چاہئے‘ جس میں ملوار کا مواد ہوتا ہے۔