ویتنام میں اربوں ڈالر کے ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبے کی منظوری

   

ہنوئی : ویتنام نے دارالحکومت ہنوئی سے جنوب میں واقع ملک کے سب سے بڑے شہر ہو چی من تک 630 بلین یورو کی لاگت سے ہائی اسپیڈ ریلوے لائن تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سروس سے یکطرفہ سفر میں تقریباً 25 گھنٹے کی کمی آئے گی۔ ویتنامی حکومت کا کہنا ہے کہ اس ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبہ کے ذریعہ نہ صرف ملکی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ ویتنام کی عالمی ساکھ میں بھی بہتری آئے گی، جو غیرملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرے گی۔